English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کے خلاف امریکی پابندیاں قانون بن گئیں، ٹرمپ نے دستخط کر دیے

share with us

امریکہ :03؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی طرف سے منظور کردہ روس کے خلاف پابندیوں کے بل پر بدھ کے روز دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ مسودہ اب باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ روس کے خلاف امریکی کانگریس نے یہ پابندیاں گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں ماسکو کی طرف سے مبینہ مداخلت کے باعث لگائی تھیں۔ اس بل پر دستخطوں کے ساتھ صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دے دیا ہے کہ وہ روس کے بارے میں کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اس بل پر دستخط تو کر دیے ہیں لیکن اس نئے قانون میں 146کئی خامیاں145 بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا