English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگست میں 19 فلسطینی صہیونی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے

share with us

غزہ:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام عبداللہ الحورانی اسٹڈی سیں ٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2018 کے دوران غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کو موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر 19 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ یہ تمام فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کررہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے اندر توپ خانے، جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بھی گولہ باری جاری رکھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا