English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی سبھی سلاٹر ہاوس بند ہو چکے ہیں اب یہاں کوئی ماب لنچنگ نہیں ہوتی ،یوگی ادتیاناتھ

share with us

یوپی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جملہ بازی، الفاظ سے کھیلنا اور وعدہ خلافی بی جے پی سے بہتر کوئی اور سیاسی پارٹی نہیں کر سکتی۔ اس کام میں وہ مذہب کا استعمال کرنے سے بھی نہیں چوکتی ۔ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ بی جے پی کی ہندوستانی سیاست میں جو موجودہ حیثیت ہے اس کے لئے رام مندر تحریک ہی وجہ ہے لیکن رام مندر آج تک تعمیر نہیں ہوا ، چاہے واجپئی حکومت کا دور رہا ہو اور چاہے اب جب کہ بی جے پی کے پاس لوک سبھا میں مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ یہی نہیں ہندو مذہب کا چہرہ مانے جانے والے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تو آج اس سارے معاملہ کو بالکل ایک نئی شکل دے دی ۔

اے بی پی نیوز کے سمٹ اجلاس میں رام مندر تعمیر کے سوال پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’’انسان کو پر امید رہنا چاہئے ۔ یہ کام (مندر تعمیر)بھگوان رام کا ہے اور اس کی تاریخ رام جی ہی طے کریں گے ، جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا اسے کوئی ٹال نہیں سکتا‘‘۔ وزیر اعلی کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملہ میں اپنے حامیوں کو مطمن کرنے کے لئے یہ نیا جملہ ایجاد کر لیا ہے۔

ادھر موب لنچنگ کے سوال پر انہوں نے بڑا عجیب جواب دیا، انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں موب لنچنگ نہیں ہوتی کیونکہ یہاں تمام سلاٹر ہاؤس بند ہو چکے ہیں اور سلاٹر ہاؤس ہی موب لنچنگ کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔

یہاں بھی وزیر اعلی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کیونکہ ابھی تین روز قبل ہی اتر پردیش کے بریلی ضلع میں ایک 20 سالہ نوجوان شاہ رخ خان کی بھیڑ نے جان لے لی ، اس سے قبل جون میں ہاپوڑ ضلع میں سمیع الدین نامی شخص کی بھیڑ نے گائے کے نام پر جان لے لی تھی اور دادری کا واقعہ سب کو معلوم ہی ہے ۔ وزیر اعلی نے بریلی کا کوئی ذکر نہیں کیا ، دادری کے تعلق سے کہا کہ اس کا موب لنچنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہاپوڑ کی ابھی جانچ ہو رہی ہے وہ بھی موب لنچنگ کا واقعہ نہیں ہے۔ ویسے بی جے پی کے کسی رہنما کے لئے غلط بیانی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن وزیر اعلی جیسے عہدہ پر بیٹھ کر اگر ایسی غلط بیانی سے کام لیا جائے تو پھر سوال اٹھنے لازمی ہیں ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کسی بھی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوں لیکن ایک تو غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہئے اور دوسرا غلط کو غلط کہہ کر اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا