English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاپوڑ لنچنگ معاملہ ، مقتول قاسم کے بھائی گاڑی سے کچلنے کی کوشش

share with us

یوپی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہاپوڑ لنچنگ کے دوران ہلاک قاسم کے بھائی پر کچھ لوگوں کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قاسم کے بھائی کے ساتھ ساتھ ان کے سیکورٹی گارڈ کو بھی حملہ آوروں نے مارنے کی کوشش کی۔ دراصل جمعہ کے روز ہاپوڑ لنچنگ معاملے کے اہم مدعی قاسم کے بھائی اور ان کے سیکورٹی اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں اس حملہ میں بال بال بچ گئے۔ دونوں اشخاص پر یہ قاتلانہ حملہ غازی آباد کے مسوری علاقہ میں کیا گیا

 

اس واقعہ کے بعد قاسم کے بھائی نے مسوری تھانہ میں نامعلوم لوگوں کے خلاف کیس درج کروا دیا ہے۔ انھوں نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ سیکورٹی گارڈ کے ساتھ غازی آبادی کے مسوری سے ہاپوڑ جا رہے تھے تبھی قومی شاہراہ 24 پر ایک گاڑی نے انھیں اور ان کے سیکورٹی گارڈ کو کچلنے کی کوشش کی۔ پولس نے کیس درج کرنے کے بعد فوری جانچ شروع کرنے اور قصورواروں کو جلد گرفتار کرنے کی بات کہی ہے۔اس سلسلے میں غازی آباد کے ایس ایس پی ویبھو کرشن نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم کے بھائی اور سیکورٹی گارڈ پر حملے کی بات سامنے آئی ہے اور اس معاملہ میں کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ حملہ آور کی جلد سے جلد شناخت کر اسے گرفتار کیا جائے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا