English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیڈیا ـ وڈافون انضمام کے بعد ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹرکمپنی بن گئی

share with us

نئی دہلی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آئیڈیا سیلولر لمیٹیڈ اور ووڈا فون کے انضمام سے اب یہ ملک کی سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر کمپنی بن گئی۔واضح رہے کہ اب تک ایئرٹیل اور ریلائنس جیو ملک کے سب سے بڑی کمپنیز تھی۔خیال رہے کہ انضمام شدہ دونوں کمپنیوں کو اب ووڈا فون آئیڈیا لمیٹیڈ کہا جائے گا جس کے سبسکرائبرس کی تعداد 40.8 کروڑ سے زائد رہے گی۔بازار میں اس کا 33 فیصد سے زائداز حصہ رہے گا، جو موجودہ نمبر ایک بھارت کی ایرٹیل کمپنی سے کہیں زیادہ ہے، دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات بتائی

   آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا جو آئیڈیا سیلولر کی مالک ہیں، وہ اس نئی کمپنی کے چیرمین رہیں گے جس میں 12 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز ہوں گے۔خیال رہے کہ ووڈا فون کو چیف فائنانشیل آفیسر مقرر کرنے کا حق ہے اور دونوں کمپنیوں نے بالیش شرما کو متحدہ طور پر نئی کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ہمانشو کپاڈیہ آئیڈیا سیلولر کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے لیکن وہ انضمام شدہ کمپنی کے بورڈ پر نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حیثیت سے برقرار رہیں گے۔اس انضمام سے ووڈا فون انڈیا اور آئیڈیا لاگتوں کو کم کرنے کے موقف میں آگئے ہیں اور اس طرح وہ ریلائنس جیو کے ساتھ ایک اچھا کمپٹیشن کرسکیں گے، اس ڈیل سے 14 ہزار کروڑ روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا