English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم اکثریتی علاقہ میں ہندو سخت گیر تنظیم کی خطرناک منصوبہ بندی ناکام ، ATS کا ہندو تنظیم پر پابندی کا مطالبہ

share with us

مہاراشٹرا:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا میں سخت گیر ہندو جماعت کی خطرناک منصوبے کو انسداد دہشت گرد ایجنسی نے ناکام بنادیا۔ انسداد دہشت گرد ایجنسی نے عدالت میں دعوی کیا کہ  انتہا پسند ہندو تنظیم مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا میں فساد پھیلانے کی سازش کررہے تھے جسے نا کام بنادیا گیا ہے۔  مزید مہاراشٹر میں انتہا پسند تنظیم آزاد خیال لوگوں کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے۔ اس سلسلے میں انسداد دہشت گرد ایجنسی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ' انتہا پسند تنظیم نے این سی پی رکن اسمبلی جتندر اورہاڈ، شیام مانو، مکتا دابھولکر اور ریتو راج  کو نقصان پہنچانےکا ارادہ بنا چکی تھی، جسے وقت سے پہلے ناکام بنا دیا گیا۔ 
   واضح رہے کہ انسداد دہشت گرد ایجنسی نے ریاستی و مرکزی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ سخت گیر ہندو تنظیم پر پابندی نافذ کرے۔ مزید اس سے قبل بھی انہوں نے اسکا مطالبہ کیاتھا۔ بتادیں کہ مہاراشٹر میں بم بلاسٹنگ کے معاملےمیں اب تک سخت گیر ہندوںتظیم کے نام کئی معاملے سامنے آچکے ہیں۔   

انسداد دہشت گرد ایجنسی نے سخت ہندو تنظیم کے سادھو  ویبہوراوت کےگھر اور گودام میں چھاپہ ماری کی، جہاں سے دھماکہ خیز اسلحہ برآمد کیے گئے، دھماکہ خیز مواد رکھنےکی پاداش میں اویناش پورا  سمیت پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان میں سےدو پر دابھولکر قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ انسداد دہشت گرد ایجنسی کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم سیکولر اور آزاد خیال رہنماؤں کے خلاف سازشیں کررہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم پونے کی مذہبی تہوار سن برن میں بھی دھماکہ کی سازش کی تھی۔  
بتادیں کہ انسداد دہشت گرد ایجنسی  اس سلسلے میں اپنی کارروائی خفیہ طور پر کررہی ہے، تاکہ فساد پھیلانے والے تمام افراد کی گرفتاری مکمل کی جاسکے۔

غور طلب ہے کہ این سی پی سی سے رکن اسمبلی جتندر اوہاڈ نے سناتن سنستھا پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارانظریہ ان سے الگ ہے اسلیے وہ ہمیں قتل کرنےکی سازش کررہے ہیں، یہ قابل افسوس ہے، اور آئین کےمنافی بھی ہے، یہ لوگوں کی آواز کو دبانے کی ایک سازش ہے، جسکے خلاف کارروئی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی نظریے کی اختلاف کی ہے، ہم اسکے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان مر جانے سے نظریات اور خیالات نہیں مرتے، وہ اپنےمشن میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔        

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا