English   /   Kannada   /   Nawayathi

45ہزار کروڑ قرض میں ڈوبی کمپنی کو مودی حکومت نے رفائیل کا ٹھیکہ کیسے دے دیا،،کانگریس کا سوال

share with us

نئی دہلی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے وزیر اعظم سے سوال کیا ہے کہ رفائیل کا ٹھیکہ ایک ایسکی کمپنی کو کس بنیاد پر دیا جس کمپنی کا مالک پہلے سے ہی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبا ہواہے۔ان دنوں کانگریس کے صدر راہل گاندھی مسلسل ملک اور بیرون ممالک میں رفائیل ڈیل کا معاملہ اٹھا رہے ہیں اور بھارتی وزیر اعظم پر انل امبانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کررہے ہیں ۔

آج کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منی سنگھوی نے ایک مرتبہ پھر انل امبانی کو رفائیل سے متعلق گھیرنے کی کوشش کی۔ منو سنگھوی نے کہا کہ ''ریلائنس کمپنی کو رافیل طیارے سے متعلق ٹھیکہ حکومت کے دباؤ کی وجہ سے دیا گیا''۔

منی سنگھوی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا دباؤ نہ ہوتا تو رفائیل طیارے کا سودا طے ہونے سے محض 12 دن قبل ہی امبانی کی غیرتجربہ کار کمپنی کو یہ ٹھیکہ نہ ملتا۔انہوں نے میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں سے اس سودے کے دباؤ میں ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

 

منو سنگھوی اس سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا اور کہا کہ انہیں بتانا چاہئے کہ جس صنعت کار کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا وہ ان کے ساتھ فرانس کے دورے پر جاتے ہیں لیکن وزیر دفاع ان کے ساتھ کیوں نہیں ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی سوال تھا کہ وزیر اعظم کو بتانا چاہئے کہ حکومت نے اس کا ٹھیکہ ایک ایسکی کمپنی کو کس بنیاد پر دیا جس کمپنی کا مالک پہلے سے ہی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبا ہواہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا