English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی کا منصوبہ کالادھن سفید کرنے کا خفیہ منصوبہ ،ممتا بنرجی

share with us

 

کولکاتہ:30؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے نوٹ بندی کے حوالے سے مرکزی حکومت  کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی کو اس لیے نافذ کی تھی تاکہ کالے دھن رازدارانہ طور پر سفید کیا جا سکے۔
    خیال رہے کہ ریزروبینک آف انڈیا نے بدھ کے روز اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ 8 نومبر 2016 میں 500 اور 1000 کے نوٹوں کو منسوخ کرنے کے بعد منسوخ شدہ کرنسی میں سے 99.3 فیصد نوٹ اس کے پاس واپس آگئے ہیں۔

ممتابنرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر لکھا ہے 'میرا پہلا سوال آج یہ ہے کہ کالا دھن کہاں گیا؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ منصوبہ اس لیے لایا گیا کہ کالا دھن رکھنے والے رازدارانہ طریقے سے سفید کرلیں'۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں 'ظالمانہ' نوٹ بندی کا اعلان ایک عوام مخالف قدم تھا۔

   ممتابنرجی نے کہا کہ 'آج آر بی آئی نے 2017۔18 کی اپنی سالانہ رپورٹ میں ہماری شکوک و شبہات کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ نوٹ بندی ایک سانحہ تھا اور یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے'آر بی آئی کے مطابق جس وقت نوٹ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، اس وقت 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی شکل میں ملک میں 15 لاکھ 44 ہزار کروڑ روپے کی کرنسی موجود تھی اور اس کا99.3 فیصد رقم مختلف بینکوں میں واپس آچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا