English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

share with us

کولکاتہ:30؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف کولکاتہ کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں امت شاہ کو سمن بھی جاری کر دیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عام انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے 11 اگست کو کولکتا میں ریلی کی تھی، بی جے پی عام انتخابات میں 22 سیٹوں سے زائد پر جیت حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقہ آزمارہی ہے، جس کے لیے پارٹی نے ابھی سے ریلیاں کرنی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ 11 اگست کی ریلی میں  امت شاہ نے ریلی کیا تھا، جس میں انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی اور نوجواں ترنمول کانگریس چیف و ممتا بنرجی کی بھتیجے ابھیشیک بنرجی پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ اس موقع پر امت شاہ نے ممتا و ابھشیک بنر جی پر شاردھا بدعنوانی معاملے میں شامل ہونے کا بھی الزام لگایا تھا۔ 
مغربی بنگال کی برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس کی یوتھ ونگ کے رہنما، ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کے ذریعہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف سٹی سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا کیس دائر کیے جانے کے بعد سٹی سیشن کورٹ نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو سمن جاری کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

 

 

ابھیشیک بنرجی نے امیت شاہ کے خلاف سٹی سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا کیس دائرکیا تھا اس بنیاد پر ہی عدالت نے انہیں سمن جاری کیا ہے ابھیشیک بنرجی کے وکیل سنجے باسو نے کہا کہ عدالت نے 2 ستمبر کو امیت شاہ کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

کولکاتہ شہر کے میورڈو پر منعقد بی جے پی یوتھ ونگ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے ابھیشیک بنرجی پر سنگین الزامات عاید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی حکومت سے ملنے والے فنڈ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور سنڈیکٹ کے ذریعہ یہ روپے ابھیشیک بنرجی تک پہنچ رہے ہیں ۔امیت شاہ کے بیان کے بعد ہی ابھیشیک بنرجی نے سخت اعتراض کرتے ہوئے شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اپنے بیان کو واپس نہیں لیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا