English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے: راج ببر

share with us

وارانسی:26؍اگست2018 (فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان راج ببر نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے یہاں کہا کہ وہ نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

اترپردیش کے وارانسی پراڑکر بھون آڈیٹوریم میں ریاستی کانگریس کے ریسرچ محکمہ کے ذریعہ منعقدہ ورکشاپ ’منتھن‘ سے خطاب کرنے کے بعد راج ببر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جھوٹے وعدے کرکے مرکز میں اقتدار میں آئی بی جے پی ملک کو توڑنے کی نیت سے سوشل میڈیا کے سہارے سماج میں ’نفرت ‘پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک وبیرون ملک میں نریندر مودی حکومت کے’جھوٹ‘ کے مسلسل انکشاف سے بی جے پی کو بخار آگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر گاندھی کے خلاف تشہیر کے لئے ’گھٹیا‘ سطح تک آگئے ہیں ۔ مختلف ذرائع سے وہ گھٹیا اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

ببر نے کہا کہ یہ کسی سے چھپانہیں ہے کہ بغیر تیاری کے نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کی معیشت مسلسل خراب ہورہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانہ کاروباری پریشان ہیں۔ روزگار اور کھیتی پر بحران کے بادل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔درمیانہ اور غریب طبقہ کافی پریشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپنی ان ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے بی جے پی اور اس سے منسلک کئی تنظیمیں رات دن جھوٹ پھیلاکر لوگوں کی توجہ اس معاملہ سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا