English   /   Kannada   /   Nawayathi

اناؤ جنسی زیادتی معاملہ کے اہم گواہ کی نعش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا

share with us

یوپی:26؍اگست2018 (فکروخبر/ذرائع)اناؤ جنسی زیادتی وقتل کیس کے اہم گواہ کی موت پر چو طرفہ تنقید کے بعد ، یونس کی نعش کو پورسٹ مارٹم کے لیے قبر سے نکالا گیا۔اتر پردیش میں واقع اناؤ جنسی زیادتی و قتل  کیس کے گواہ کی مشتبہ حالت میں موت ہو جانے اور بنا پوسٹ مارٹم کیے ہی دفنائے جانے کے معاملے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے سوال اٹھایا تھا۔ جس پر ضلع انتظامیہ نےسنچر کی شب  یونس کی قبرکھود کر نعش کو پورسٹ مارٹم کے لیے بھیجا ہے۔  
 بتادیں کہ اناؤ ریپ کیس میں متاثرہ لڑکی کے والد کی 9 اپریل 2018 کو ماکھی پولیس اسٹیشن میں پٹائی کے دوران موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں یونس کو چشم دید گواہ بنایا گیا تھا۔
جبکہ اس معاملے میں اہل خانہ کے 14 افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ  یونس کی نعش کو باہر نہ نکالا جائے، انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی کے سرکاری رہائش گاہ کے باہر اپنا احتجاج بھی کیا۔
    واضح رہے کہ اس کیس میں  کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ 'اناؤ ریپ اور قتل کیس کے اہم گواہ کی مشتبہ حالت میں موت ہونا اور بنا پوسٹ مارٹم کے دفنائے جانے سے ایک طرح سے سازش کی بو آ رہی ہے'۔ اس سے قبل ریپ متاثرہ کے چاچا نے پولیس کو ایک خط دے کر الزام عائد کیا تھا کہ گواہ کو پوسٹ مارٹم کیے بنا ہی دفنا دیا گیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ اس کیس میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے بھائی اہم ملزم بنائے گئے ہیں۔جبکہ نابالغ لڑکی سے ریپ اور اس کے والد کے قتل کی سازش کے معاملے میں ملزم کلدیپ سنگھ سینگر جون سے جیل میں ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا