English   /   Kannada   /   Nawayathi

2019 الیکشن میں جیت کا بی جے پی کو صد فیصد یقین ، کہا اب 2024 کے انتخابات کی طرف توجہ کرے اپوزیشن پارٹیاں ِ

share with us

یوپی:26؍اگست2018 (فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے اتحادی لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حزب اختلاف پارٹیوں کو 2024 کے عام انتخابات کے لیے توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔رام ولاس پاسوان نے سنیچر کے روز کہا کہ 2019 میں اقتدار پر برقرار رہنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے کسی طرح کا کوئی چیلنج نہیں ہےان کا یہ تبصرہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان کے مدنظر آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پارلیمانی الیکشن میں این ڈی اے سے مقابلے کے لیے حزب اختلاف پارٹیاں متحد ہوں گی۔مرکزی وزیر رام ولاس نےحزب اختلاف پارٹیوں پر طنز کرتے ہویے کہا کہ 2024 کے پارلیمانی الیکشن کے لیے تیاری کرنا چاہیے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ  بی پی منڈل کی جینتی کی بعد میں ایک تقریب میں نامہ نگاروں سے بات کی۔جس میں انہوں نے پسماندہ طبقے کے مسیحا کا دعوی کرنے والے رہنماؤں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پس ماندہ طبقے کے صرف 2 مسیحا ہوئے ہیں، ایک منڈل اور دوسرے سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ،جنہوں نے ان کی رپورٹ کو نافذ کیا۔حال ہی میں پاسوان نے وزیر اعظم مودی کو سب سے بڑا امبیڈکر وادی قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ایس سی ،ایس ٹی   ایکٹ کے سخت شرائط کو بہال رکھ کر خود کو امیڈکر کا سب سے بڑا پیروکار ثابت کیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا