English   /   Kannada   /   Nawayathi

9 سالہ معصوم کی عصمت ریزی کو لے کر دہلی میں پولس اور لوگوں کے مابین جھڑپ ، 10 اہلکار زخمی

share with us

نئی دہلی:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وسنت کنج کےرنگ پوری علاقے میں ایک نو سالہ معصوم بچی سے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے گذشتہ شب لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ناراض لوگوں کی پولس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی، مشتعل لوگوں نے پولس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس میں 10 پولس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں ایک ایس پی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مشتعل ہجوم نے 12 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا یا ہے۔معاملہ ساؤتھ ویسٹ دہلی کے وسنت کنج تھانہ علاقے میں آنے والی رنگ پوری جھگیوں کا ہے، جھاڑیوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی ، 9 سال کی بچی کے ساتھ بدھ کے روز ریپ ہوا تھا، بچی نے ملزم کا جو حلیہ بتایا تھا اس کی بنیاد پر پولس نے جمعرات کو ملزم کی شناخت کر اسے گرفتار کر لیا۔ بھیڑ نے پولس سے ملزم کو ان کے حوالے کرنے اور خود موقع پر ہی انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ، جس کو لے کر پولس اور ہجوم میں جھڑپ ہو گئی۔

پولس کے مطابق، گرفتار ملزم کا نام پرکاش ہے، وہ علاقے میں کوڑا چننے کا کام کرتا ہے، وہیں متاثرہ بچی چوتھی جماعت میں پڑھتی ہے، فی الحال اس کا سرکاری ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا