English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ کو 700 کروڑ کی امداد سے متحدہ عرب امارات کا انکار تو وجین نے دیا مودی کے ٹویٹ کا حوالہ

share with us

کیرالہ:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مرکز کی جانب سے غیر ملکی عطیہ قبول نہ کرنے کے معاملہ میں سیاست کے بیچ متحدہ عرب امارات سفارت خانے کے حکام نے جمعہ کو کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے دعویٰ کیا کہ سیلاب متاثر ریاست کے لئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مالی مدد کی تجویز کو لے کر کوئی وضاحت نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز 700 کروڑ رویپے کی’پیش کش‘ کو قبول کرے گا۔

وجین نے کہا کہ این آر آئی کاروباری ایم اے یوسف علی نے ان کو اس امداد کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ’’ میں نے جب ان سے پوچھا کہ کیا میں اسے عوامی طور پر بتا سکتا ہوں، تو انہوں نے کہا تھا کہ اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے‘‘۔

وجین نے کہا کہ علی کو متحدہ عرب امارات کی مالی مدد کے بارے میں اطلاع اس وقت دی گئی جب وہ بقر عید کی مبارک باد دینے کے لئے شہزادہ سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ مدد کو قبول کرنے یا نہیں کرنے کا فیصلہ حکومت لے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے مالی امداد کے بارے میں 21 اگست کو جو کہا تھا، اسی پر قائم ہیں اور کہا کہ معاملہ پر متحدہ عرب امارات کے شہزادہ شيخ محمد بن زايد النهيان اور وزیر اعظم مودی کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں نے امداد کی معلومات دنیا کو دی۔ تو وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے 18 اگست کو ٹویٹ کر کے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا