English   /   Kannada   /   Nawayathi

نابالغہ سے عرصمت ریزی کی کوشش ،جان سے مارنے کی دھمکی ، بی جے پی لیڈر کا بھائی گرفتار

share with us

دہرادون :25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)نابالغہ سے آبروریزی کی کوشش کرنے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم کے خلاف گزشتہ ماہ متاثرہ کے خاندان والوں نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس آج ہفتہ کے روز ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔متاثرہ کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ پرومود کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ سال 2015 میں جب ان کی بیٹی نابالغ تھی تو پرمود اسے کوتوالی علاقہ کے ایک ہوٹل میں لے گیا۔ وہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

سال 2016 میں جب لڑکی نے یہ بات اپنے گھروالوں کو بتائی تو پرمود غصہ ہو گیا اور فون پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔ واضح ہو کہ اب لڑکی بالغ ہو چکی ہے متاثرہ کے فون میں پرمود کی دھمکی والی ریکارڈنگ ہے۔ پولیس نے لڑکی کے فون کو فورینسک لیب میں جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ پرمود سوم کو ہفتہ کے روز نندا کی چوکی کے پاس سے گرفتار کے لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا