English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیڈین وزیراعظم کی تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد ٗنیک خواہشات کا اظہار 

share with us

عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، جسٹن ٹروڈو 

ٹورنٹو :21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں، پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے اپنی اور اہلیہ سوفی کی جانب سے کینیڈا اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا