English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری کی وفات پر تعزیتی جلسہ کاانعقاد 

share with us

بھٹکل 21؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب عسکری حمیداللہ صاحب کے انتقا ل پرملال پر خلیفہ جامع مسجد میں جماعت کی جانب سے ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے اوصاف کے تعلق سے مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے اوصافِ حمیدہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاحب الرائے تھے۔ ان کی رائے لی جاتی تھی اور جب وہ کسی مسئلہ پر بحث کرتے ہوئے تو اس کے حل ہونے تک اس کی فکر میں لگے رہتے ۔ جماعت سے ان کا گہرا تعلق تھا اور اس وجہ سے کلکتہ میں قیام کے باوجود جماعت سے لگاؤ میں کئی کمی نہیں آنے دی۔ موصوف کے جماعت سے تعلق اور وابستگی کے لیے یہی ایک بات کافی ہے کہ جب بھی جماعت کا کام درپیش ہوتا تو اپنے کام کو بالائے طاق رکھ کر جماعت کے کام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے انجام دینے کی فکر کرتے۔ غرض جماعت ھذا سے ان کا تعلق گہرا رہا ، اسی تعلق اور فکر کی وجہ سے انہیں جماعت کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ مقررین میں قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی ، مولانا جعفر فقیہ بھاؤ ندوی جناب محتشم جعفر صاحب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ خلیفہ جماعت کی جانب سے تعزیتی کلمات مولوی اسماعیل انجم ندوی نے پیش کیا جبکہ کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے مولانا ارشاد ندوی نے تعزیتی کلمات پیش کیے۔ مولانا خواجہ معین الدین ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ تعزیتی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا