English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیرمی کوربن نے ریل کرائے میں اضافہ مسافروں کی توہین قرار دیدیا

share with us

لندن:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)لیبر لیڈر جیرمی کوربن نے ریل کرایوں میں اضافے کو مسافروں کی توہین قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اگلے سال ریل کے ریگولیٹڈ کرایوں میں 3اعشاریہ 2فی صد اضافہ ہوجائے گا۔ اضافے کا تعین آر پی آئی انفلیشن میجر سے کیا گیا ہے اور اس سے سالانہ سیزن ٹکٹوں میں 100 پونڈ سے زائد اضافہ ہوگا۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری کرس گریلنگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ریل کرایہ اور اجرت میں اضافے کی بنیاد ہائر ریٹیل پرائس انڈکس کے بجائے لوئر کنزیومر پرائس انڈکس پر ہونی چاہئے۔ آر ایم ٹی یونین نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے ارکان پر پے کیپ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت کا ترجیح یافتہ میجر آف انفلیشن کنزیومر پرائس انڈکس جون میں2.4فی صد سے جولائی میں بڑھ کر2.5فیصد ہوگیا تھا تاہم موجودہ سسٹم کے تحت جولائی کا آر پی آئی جنوری کے لئے ریگولیٹڈ کرائے میں زیادہ سے زیادہ اضافہ متعین کرتا ہے، لیبر لیڈر جیرمی کوربن نے ریگولیٹڈ کرایوں میں اضافے کو ہر اس شخص کی بے عزتی قرار دیا ہے جو برطانیہ کے ریلویز کی افراتفری سے متاثر ہے۔ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ ریل کے سفر کے اخراجات 2008کے بعد سے اجرتوں کے مقابلے میں دگنی سے بھی زائد شرح سے بڑھے ہیں۔ ٹی یو سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران کرایوں میں 42فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ کم از کم ہفتہ واری آمدنی میں صرف 18فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ریل ڈلیوری گروپ نے جو ریلوے کمپنیوں کا نمائندہ ہے کہا ہے کہ مسافروں کے کرایوں کا استعمال دانش مندی سے کیا جاتا ہے۔ گروپ کے چیف ایگزیکٹیو پال پلومر نے کہا ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کے لئے رقم کی قدر میں اضافہ کرنے کے لئے ریل انڈسٹری کے تمام شعبوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا