English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں منکی ، ہوناور ، کمٹہ وغیرہ میں عید الأضحی کی دوگانہ جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی

share with us

بھٹکل 21؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل عید الأضحی کی دوگانہ ادا کی گئی تھی ۔ بھٹکل میں عید گاہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق بارش کے پیشِ نظر عید الأضحی کی دوگانہ جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی ۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ بارش نہ ہونے کی صورت میں عید الأضحی کی نماز عید گاہ میں ادا کی جائے گی اور اس کی تیاری کرتے ہوئے عید گاہ میں صفائی بھی انجام دی جاچکی تھی لیکن شام میں عید گاہ کمیٹی نے اعلان کیا کہ بارش کو دیکھتے ہوئے عید الأضحی کی نماز شہر کی جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد بھٹکل ، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم جمعہ مسجد (ملیہ) مخدومیہ جمعہ مسجد ، پرورگاہ (موگلی ہونڈا) بلال جمعہ مسجد میں صبح سواسات بجے دوگاہ ادا کی جائے گی ، مدینہ جمعہ مسجد ، حمزہ جمعہ مسجد ، مسجد ابوذر ، مسجد احمد سعید ، مسجد امام بخاری میں ساڑھے سات بجے دوگاہ ادا کی جائے گی۔ مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کالونی میں پاؤنے آٹھ بجے اور جامع مسجد تینگن گنڈی میں آٹھ بجے دوگاہ ادا کی جائے گی۔مضافاتی علاقوں میں آٹھ، ساڑھے آٹھ اور نو بجے عید الأضحی کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا