English   /   Kannada   /   Nawayathi

مندسور میں معصوم کی آبروریزی: عدالت نے دونوں قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی

share with us

مندسور:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مندسور میں 8 سالہ معصوم بچی سے عصمت دری اورپھرقتل کی کوشش کے معاملے میں خصوصی عدالت نے دونوں قصوروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے عرفان اور آصف نامی دونوں کو دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ دونوں میں قصوروارقراردیتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔قصورواروں تک پہنچنے میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے اہم کردارنبھایا اور پولیس نے بھی اس پورے معاملہ کو جلد ہی عدالت تک پہنچایا۔ مندسور کی 8 سالہ یہ بچی 26 جون کوآبروریزی کا شکارہوگئی تھی۔بچی روزکی طرح اسکول گئی تھی، اسے اسکول چھوڑنے اور اسکول سے لینے روزاس کے گھرکے لوگ جاتے تھے، لیکن حادثہ والے دن وہ تاخیر سے گئے۔ اسکول کی چھٹی ہوتے ہی عرفان اورآصف اسے اپنے ساتھ لے گئے اوراس کے ساتھ عصمت دری کی۔درندوں نے بچی کو مٹھائی کا لالچ دے کراغوا کرلیا تھا۔ بچی سے آبروریزی کی اوراس کے قتل کی کوشش کی۔ وہ بچی کومردہ سمجھ کرپاس کے خالی پلاٹ پرلگی کنٹیلی جھونپڑیوں میں پھینک کر فرارہوگئے تھے۔ بچی بری طرح زخمی اورسنگین حالت میں تھی اورتب سے اس کا اندورکے ایم وائے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔بچی سے آبروریزی کے اس واقعہ کے بعد لوگ زبردست غصے میں تھے۔ خود وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثہ کو سنجیدگی سے لیا اوروزیراعلیٰ اورڈی جی پی کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیراعلیٰ نے افسروں کو واضح حکم دیا تھا کہ درندوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچانے میں قانونی کارروائی میں کسی طرح کی تاخیراورچوک نہ ہو۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا