English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھوپال میں زوردار بارش : مکان کی دیوار گرنے سے ماں اور دو بیٹیوں کی موت

share with us

بھوپال:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ 18 گھنٹے سے مسلسل بارش کے سبب ایک مکان کی دیوار گرنے سے دو معصوم بچیوں اور ان کی ماں کی موت ہو گئی۔جبکہ ٹيلہ جمال پورہ علاقے میں ایک نوجوان کے نالے میں بہنے کے بعد امدادی عملہ اس کی تلاش میں مصروف ہے۔سانولی ہلز تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ علاقے میں دیر رات کو تیز بارش کے دوران ایک مکان کی دیوار گر گئی، جس سے اس کے نیچے دب کر ایک عورت اور اس کی دو معصوم بچیوں کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر شدید زخمی ہے جسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔دوسری طرف میونسپل ذرائع کے مطابق ٹيلہ جمالپورہ علاقے کے نالے میں بہہ جانے والے نوجوان کا کئی گھنٹے بعد بھی اب تک کوئی سراغ نہیں لگا ہے۔بھوپال میں کل دوپہر بعد سے ہی تیز بارشوں کا دور جاری ہے۔ متعدد نشیبی بستیوں میں پانی بھر گیا ہے۔ آج صبح سے بلدیہ کا عملہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ جگہ جگہ نالوں کی صفائی کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا