English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور : اراضی معاملہ میں بھائی نے کیا بھائی کا قتل ، بیوی شدید زخمی 

share with us

بھٹکل 20؍ اگست 2018(فکروخبر ) اراضی معاملہ میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتاردئیے جانے کی وارادت یہاں سے قریب پچیس کلومیٹر دور تالمکی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت مہابلیشورا نائک (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اور اس کے چچازاد بھائی امیش کے درمیان اراضی معاملہ کولے کر جھگڑا شروع ہوا ۔ تو تو میں میں سے شروع ہونے والی اس معمولی جھگڑے نے جلد ہی شدت اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی امیش نے اپنے بھائی پر ہتھیار سے حملہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ امیش نے اس کے سر پر وار کیا جس کی وجہ سے اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے وہیں دم توڑدیا۔ اپنے شوہر کو بچانے کے لیے آگے بڑھی اس کی بیوی کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں جسے ہوناور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔منکی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے لیے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا