English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا اور اڈپی میں بارش سے کل 21ہلاکتیں ، 2485گھروں کو پہنچا نقصان 

share with us

منگلورو 20؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) ضلع جنوبی کنیرا اور اڈپی میں بارش کی وجہ سے ہونے والی نقصان کا اندازہ لگاتے ہوئے ریوینو وزیر آر وی دیش پانڈے نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اضلاع میں یکم اپریل سے 19اگست تک کل 21لوگ اپنی جان گنوا بیٹھیں ہیں اور 2485گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اطلاعات ملی ہیں کہ جنوبی کنیرا میں بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور گیارہ افراد کے اہلِ خانہ کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ بھی دیا جاچکا ہے۔ گھروں میں 1,326گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 289گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ بارہ مویشی بھی اس زور دار بارش کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیلاب زدگان کے لیے سات مقامات پر ریلیف کا انتظام کیا گیا ہے۔
دیش پانڈے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع اڈپی میں نو افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور ان کے نام پر کل 45لاکھ روپئے معاوضہ کے طور پر دئیے جاچکے ہیں۔ 1119گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور 40گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر کے لیے پانچ کروڑ روپئے مختص کردئیے گیے ہیں۔ ضلع اڈپی ، جنوبی کنیرا اور چکمنگلور کے لیے پچاس کروڑ روپئے اور کوڈاگو کے لیے سو کروڑ مختص کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی جائے گی جو کابینہ میں پیش کرنے کے بعد مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ کوڈاگو میں سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے ، وزیر موصوف نے کہا کہ صرف اس ضلع میں کل 826لوگوں کی جان بچائی گئی اور ان کے لیے عارضی پر رہائشی انتظامات بھی کیے گئے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں وہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کا کام جاری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا