English   /   Kannada   /   Nawayathi

آوارہ کتے سائیکل سوار پر ہوئے حملہ آور ، چیرپھاڑ کر موت کے گھاٹ اتاردیا ، عوام میں خوف و ہراس کا ماحول 

share with us

کاروار 20؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) یہاں کے نندنا گدے علاقہ میں آوراہ کتوں کے حملوں کی زد میں آکر ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھیانک واردات پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کئی دنوں سے آوارہ کتے سواروں اور راہگیروں کو پریشان کیے ہوئے ہیں اور ان پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ کئی مرتبہ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کا سہارا بھی لے چکے ہیں لیکن کل رات کتوں کے ایک غول نے ایک سائیکل سوار پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مہلوک شخص کی شناخت دیپک شانے نائک (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مذکورہ شخص ایک قبرستان سے گذر رہاتھا ، اس دوران کتوں کے ایک غول نے اس پر حملہ بول دیا۔ سائیکل سوار نے اپنی جان بچانے کے لیے سائیکل وہیں چھوڑ کر پناہ لینے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے ہی کتوں نے اس کا جسم چیر پھاڑ کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ عوام نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو اس پر جلد از جلد قابو پانے کی درخواست کی ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ آوراہ کتوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پایا جارہا تھا لیکن اب اس واقعہ کے بعد لوگوں کا راستوں پر چلنا دشوار ہورہا ہے اور لوگ خود غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اسی طرح آوارہ گھومنے والی گایوں سے کبھی کبھار عوا م کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ اس کے لیے جلد از جلد اقدامات کرکے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ورنہ کہیں ذمہ داروں کی بے توجہی دوسری موت کا سبب نہ بنیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا