English   /   Kannada   /   Nawayathi

عید الاضحی کے موقع پرافغان صدر اشرف غنی کا 3 ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان

share with us

کابل:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے 99ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ بروز پیر سے 19 نومبر تک فائر بندی رہے گی تاہم یہ اسی صورت برقرار رکھی جائے گی اگر طالبان سیز فائر کا احترام کریں، اگر طالبان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اشرف غنی نے کہا کہ عید الاضحی قریب آچکی ہے اور ملک کے 34 صوبوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو عید کی خوشیوں کا خیال رکھنا چاہئے ، ہم نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے جو کل یوم عرفہ سے لے کر حضور اکرم ﷺ کے یوم ولادت یعنی میلاد النبی تک قابل عمل ہوگا جسے یقینی بنانا طالبان کے سیز فائر سے مشروط ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے یکطرفہ سیز فائر کا اعلان پر فی الحال طالبان سمیت کسی عسکری گروہ یا تنظیم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب پاکستان نے عید الاضحی پر افغانستان میں سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے افغان عوام کو سنت ابراہیمی کی امن و سکون سے ادائیگی کا موقع ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا