English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی ٗ امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار 

share with us

گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں ٗ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا 

انقرہ:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار ملزمان نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی ٗگولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا