English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کی جانب سے افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم 

share with us

امید ہے اس سال افغان عوام عید الضحیٰ کا تہوار امن سے اور بغیر خوف کے منا سکیں گے،وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو

واشنگٹن:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے افغان حکومت کی جانب طالبان کے ساتھ عید کے موقعے پر کی جانے والی مشروط جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال افغان عوام عید الضحیٰ کا تہوار امن سے اور بغیر خوف کے منا سکیں گے۔اس سے قبل افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے عید الاضحی سے قبل طالبان کو مشروط جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر کی طرف سے یہ پیش کش تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ٹی وی چینلوں پر نشر کیے جانے والے اس بیان میں افغان صدر نے کہا: 'ہم جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں جس پر یوم عرفات بروز پیر سے لے کر عید میلاد النبی تک عمل کیا جائے گا۔'انھوں نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ طالبان بھی ان بابرکت دنوں میں جنگ بندی کا احترام کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا