English   /   Kannada   /   Nawayathi

موب لنچنگ کے واقعہ پر سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت سے جواب طلب کیا

share with us

نئی دہلی:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے راجستھان کے الور ضلع میں 20 جولائی کو ہوئی موب لنچنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے معاملے میں کی گئی کارروائی پر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے مبینہ گئو رکشکوں کے نام پر تشدد سے نمٹنے کے لئے کئی احکامات جاری کئے تھے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ نے ریاستی حکومت کے وزارت داخلہ کے پرنسپل سکریٹری  سے کہا کہ وہ لنچنگ کے معاملے میں کی گئی کارروائی کی تفصیل دیتے ہوئے حلف نامہ دائر کریں۔

الور ضلع کے رام گڑھ علاقے میں 20 جولائی کو گئو رکشکوں نے 28 سالہ رکبر خان کے مبینہ طور پر پٹائی کردی تھی۔ واقعہ کے وقت رکبردوگایوں کولاڑھ پورگاوں سے ہریانہ واقع اپنے گھرلارہا تھا۔ بینچ تشار گاندھی اورکانگریس لیڈرتحسین پونا والا کی جانب سے دائرکی گئی توہین عدالت عرضی پرسماعت کررہی تھی۔

عرضی میں الورمیں بھیڑکے ذریعہ پیٹ پیٹ کرقتل معاملے میں راجستھان حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے آج سبھی دیگرریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دیتے ہوئے 7 ستمبر تک  تعمیل رپورٹ پیش کریں۔ عدالت اب اس معاملے پر سماعت 30 اگست کو کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا