English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ سیلاب متاثرین کا فیس بک پر مذاق اڑانے پر کمپنی نے ایک شخص کو نکا ل باہر کر دیا

share with us

کیرالہ:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ میں قیامت خیز سیلاب کا قہر برپاہے اورسیکڑوں قیمتی جانیں اس دوران تلف ہوگئی ،ملک سے لیکر بیرون ممالک تک متاثرین کی امداد کے لئے آگے آرہیں ہیں ، کوئی اپنی تنخواہ متاثرین کے لئے وقف کر رہا ہے،تو کوئی اپنی خدمات ان کے لئے پیش کر رہا ہے ، جس کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں وہ ان کے لئے دعائوں میں ہاتھ اٹھا رہا ہے لیکن یہاں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے ،جس نے انسانیت کو شرمسار کر دیاہے ،ایک ہندوستانی شخص جو عمان میں ملازمت کر رہا ہے اس نے سیلاب متاثرین کے سلسلہ میں ایسا فحش مذاق کیا کہ عمان کی کمپنی نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے اسے نوکری سے ہی نکال دیا 

کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے بارے میں سوشل میڈیا پرمزاحیہ پوسٹ ڈالنا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔ اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ کیرالہ کے راہل چیروپلیٹو، للو گروپ انٹرنیشنل کی عمان شاخ میں کیشیئرکے طورپرنوکری کرتے تھے۔خلیج ٹائمزکے مطابق فیس بک پرراہل کے ذریعہ کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی صفائی کو لےکرمذاق بنانے کی وجہ سے کمپنی نے انہیں نکال دیا۔ راہل پلیٹوکو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے "آپ کواطلاع دی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پرآپ کے ذریعہ کئے گئےغیرحساس تبصرہ کی وجہ سے آپ کی خدمات ختم کی جاتی ہیں"۔

اس کے بعد پلیٹو نے اپنے اس تبصرہ کے لئے معافی مانگی اورکہا "جب میں نے ایسا کیا تو میں نشے کی حالت میں تھا۔ اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں کتنی بڑی غلطی کررہا ہوں"۔ کمپنی کے چیف کمیونکیشن افسر نے کہا 'ہم نے کارروائی کرکے ایسے مدعوں پر اپنے موقف کو واضح کردیا ہے'۔واضح رہے کہ کیرالہ میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب اب تک تقریباً 370 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔ کیرالہ میں تقریباً 100 سالوں میں آئے سب سے بدترین سیلاب کے سبب 8 اگست سے اب تک 210 لوگوں کی جان جاچکی ہیں اور 29 مئی کو ریاست میں جنوب مغربی مانسون کے آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 400 لوگوں کی جان جاچکی ہیں۔ بارش کے سبب 80 سے زیادہ باندھوں کو کھولنا پڑا، جس سے سیلاب آگیا۔ بری طرح متاثراضلاع میں اڈکی، ملپپورم اورتریشورشامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا