English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلا کے سیلاب متأثرین کے لیے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے کی عوام سے ریلیف کی اپیل کی 

share with us

بھٹکل 20؍ اگست 2018(فکروخبر /پریس ریلیز) آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری پڑوسی ریاست کیرلہ میں گذشتہ کئی دنوں سے لگاتار زوروں کی بارش ہو رہی ہے اور زبردست سیلاب آیا ہوا ہے ۔جس کے نتیجہ میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔کروڑوں کی املاک تباہ و برباد ہو گئی ہے ۔اس طرح کی قدرتی آفات کے سامنے انسان بے بس و لاچار ہے ۔اس کی زد میں آنے والے مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں پر جو گذر رہی ہے وہی اس کو سمجھ سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اپنے ان تمام بندوں کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور انہیں اطمینان ،چین اور سکون کے اسباب فراہم فرمائے ۔آمین
انسانی رشتہ کے ناطہ بلا تفریق مذہب و ملّت ایسے مصیبت کے مارے پریشان حال لوگوں کی حتی الامکان مدد کرنا اور انہیں راحت پہونچانا ہم سبھوں کی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔اور اس وقت انہیں اس کی شدید ضرورت ہے ۔ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مجلسِ اصلاح و تنظیم نے کیرلہ کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں انشا ء اللہ تمام جامع و جمعہ مساجدمیں عید الاضحٰی کے دن عید کی نماز کے بعد چادر کے ذریعہ وصولی کی جائے گی ۔حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے کیرلہ کے پریشان حال اور بے بس لوگوں کی امداد کے لئے فراخدلی کے ساتھ رقم عطا کرنے کی تمام حضرات سے گذارش ہے ۔ا س کے علاوہ اپنی رقومات دفتری اوقات میں تنظیم آفس میں بھی پہونچا سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کا اجر آپ کو عطا فرمائیں گے ۔فقط والسلام 

جنرل سکریٹری مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل 
 

نوٹ : عید الاضحی کی نماز عید گاہ میں ہونے کی صورت میں وصولی کا انتظام انشا ء اللہ  
عید گاہ میں ہوگا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا