English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور: بچہ چوری کے شبہ میں ایک شخص کی کھمبے سےباندھ کر پٹائی

share with us

 شہر منگلور میں مقامی لوگوں نے ایک 65 سالہ شخص کو کنبھے سے باندھ کر شدید پٹائی کی۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے حمزہ نامی ایک  شخص کو پکڑا۔اطلاعات کے مطابق حمزہ پیشے سے قرض کے لین دین کا کاروبار کرتے ہیں اور وہ اسی سلسلے میں شہر آئے تھے۔ وہ کسی کے انتظار میں تھے تبھی پاس میں کھلینے والے بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کر نے لگے۔مقامی لوگوں نے انھیں بچوں کا اغوار کار سمجھا  اور اسی شک میں پکڑ کر پول سے باندھ کر ان کی خوب پٹائی کی۔غنیمت رہی کہ کسی نے فورا اس کی اطلاع پولس کو کردی جس کے بعد پولس فورا حرکت میں آتے ہوئے موقع پر پہونچی اور اس شخص کو بھیڑ کے چنگل سے آزاد کیا ،واضح ہے کہ آج کل ملک کے مختلف علاقوں سے ہجومی تشدد کی خبریں تقریبا ہر روز آتی رہتی ہیں۔ اس طرح کے واقعات میں عام طور پر شبہے میں کسی بھی فرد کو پکڑ کر اتنی پٹائی کی جاتی ہے کہ بیشتر اوقات اس کی موت  ہوجاتی ہے۔اس طرح کے زیادہ تر واقعات میں سختگیر ہندو تنظیموں کے وہ افراد ملوث ہیں جو گائے کے تحفظ کے نام پر لوگوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ لیکن اب یہ وبا پھیلتی جا رہی ہے اور اس کی زد میں آکر درجنوں معصوم افراد اپنی جانیں گنواں چکے ہیں۔   گزشتہ ماہ بھی مدھیہ پردیش کے ضلع سنگھوار کے قبائلی علاقے میں ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو ہجوم نے بچہ اغوا کرنے والا سمجھ کر زد و کوب کیا تھا  اور پھر دوسرے روز اس کی لاش گاؤں کے  ایک کنوے سے برآمد کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا