English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھاری بارش کے بعد شراوتی پٹی کے حالات معمول پر لوٹ آئے 

share with us

لوگ اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہونے پر رضا مند 

بھٹکل 20؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) لنگر مکی ڈیم کے پھاٹک کھولنے کے بعد گیرسپا ڈیم کے ذمہ داروں نے بھی مجبوری کے درجہ میں اپنے ڈیم کے پھاٹک کھولنے سے گیرسپا اور اس کے مضافات میں بسنے والے لوگوں میں ایک طرح کا خوف وہراس پایا جارہا تھا اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو خالی کراکر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا اور لوگ اپنے اپنے رشتہ داروں اور محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے تھے ۔ لیکن اب وہاں حالات معمول پر لوٹ آئے ہیں اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہورہے ہیں۔ فکروخبر کے مطابق موسلادھار بارش کا سلسلہ تھمنے کی وجہ سے ڈیم سے چھوڑے گئے پانی سے نقصان نہیں ہوا البتہ بعض مکینوں کو اور دکانداروں کو اپنا پورا سامان منتقل کرنا پڑا ۔ گیرسپا میں پانی دکانوں اور مکانوں کے زینوں سے اوپر نہیں آیا جس کے بعد مکینوں اور کانداروں نے راحت کی سانس لی۔13؍ اگست سے شروع ہونے والی بارش کو دیکھتے ہوئے محکمۂ تعلیمات نے پورے ساحلی علاقوں کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جار ی رہنے کی وجہ سے لنگر مکی ڈیم کے پھاٹک کھولنے پڑے تھے۔وہاں سے چھوڑا گیا پانی گیر سپا ڈیم میں جمع ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی خود پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ڈیم کے افسران سے اس معاملہ پر تبادلۂ خیال کیا جس کے بعدنشیبی علاقوں کو پانی چھوڑے جانے کی پیشگی اطلاع دینے کے بعد گیر سپا ڈیم کے پھاٹک کھولے گئے۔ بارش کی کو دیکھتے ہوئے عوام نے گیر سپا ڈیم کے پھاٹک کھولنے سے نشیبی علاقوں میں نقصان ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن موسلادھار بارش کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے نشیبی علاقے بھی محفوظ رہے ۔ اس شراوتی پٹی کے ذمہ دار حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو واپس ان کے گھروں میں منتقلی کے لیے کوشاں بھی ہیں۔ فکروخبر کے نمائندے اور شراوتی کونسل کے ذمہ دار جناب مظفر نے لوگوں سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ حالات ابھی معمول پر لوٹ آئے ہیں اور لوگ بحفاظت اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہورہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا