:اور ہر طرح کے
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ...

مکہ مکرمہ:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھرسے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ رواں سال مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دیں گے ، اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔
اس دوران حجاج کرام اﷲ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروب ہوتے ہی حجاج میدان عرفات سے نکلیں گے اور مزدلفہ پہنچیں گے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ اگلے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ جمرات جائیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔رواں سال سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی حج ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے عازمین حج کو طبی امداد سے لے کر راستوں کی معلومات حاصل کرنے کی بھی سہولت مہیا ہوگی، اسے وہ افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں عربی اور انگریزی زبان نہیں آتی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |