English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاردک سمیت 9گرفتار، حامیوں کا زبردست احتجاج،بی جے پی کے اشارہ پر کیا گیا گرفتار، ہاردک کا دعوی

share with us

احمد آباد :20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سرگرم سماجی کارکن وپاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل کواحمد آباد کی کرائم برانچ پولیس نے ان کی رہائش گاہ کے قریب گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے ہاردک کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ بغیر اجازت کے بھوک ہڑتال پر نکل رہے تھے۔کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر ایس ایل چودھری نے بتایا کہ ہاردک اور ان کے آٹھ دیگر ساتھیوں کو، جن میں پاس کے سابق کنوینر منوج پنارا، دھارمک مالویہ اور الپیش کتھیریا بھی شال ہیں، کو سولا بھاگوت، ایس جی ہائی وے کے نزدیک واقع ان کی رہائش گاہ سے نکلتے وقت حراست میں لے لیا گیا۔ 

مسٹر چودھری نے بتایا کہ ان تمام کو بعد میں تعزیرات ہند کی دفعہ 182(سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے ) اور 142کے تحت گرفتار کیا گیا لیکن ضمانت پر بھی رہا کردیا گیا۔بعد میں ان کے حامیوں نے سورت کے پونا علاقہ میں بی آر ٹی ایس سٹی بس کو آگ لگا دی اور دودیگر میں توڑ پھوڑ کی۔ کچھ مقامات پر بی آر ٹی ایس کے اسٹیشن پر بھی توڑ پھوڑ کی۔ شہر کے پونا سرتھانا اور یوگی چوک جیسے پاٹیداروں کی اکثریت والے علاقوں سے بھی اس طرح کے واقعات کی خبر ہے۔

دوسری طرف ہاردک نے رہائی کے بعد کہاکہ ریاست کی بی جے پی حکومت کے اشارے پر انہیں پکڑا گیا اور بھوک ہڑتال کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کیا گیا۔ انہیں پولیس انسپکٹر جے این چاوڑا نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ وہ آئندہ 25اگست کو ضرورت پڑنے پر اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال کریں۔اگر انہیں جیل بھیجا گیا تو وہ وہیں پر بھوک ہڑتال شروع کردیں گے

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا