:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...
:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...
یوپی:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)رام مندر کے معاملے میں جہاں بی جے پی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے تو دوسری جانب مندر کی تعمیر کے نام پر بی جے پی کے پس پردہ عزائم کا بھی اب انکشاف ہوچکا ہے۔بی جے پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اب مندر اسی وقت بنے گی جب راجیہ سبھا میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگر کوئی راستہ نہ نکلے اور ایسی ضروری محسوس ہونے لگے تو مرکزی حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا راستہ اختیار کرے گی لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں عددی طاقت حاصل ہوگی ۔ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ فی الحال پاریمنٹ میں ہمارے پاس درکار عددی سبقت نہیں ہے اس لیے اگر ہم رام مندر بنانے کا بل لوک سبھا میں پیش بھی کردیں تو راجیہ سبھا میں ہماری طاقت کم ہے جس کو یہاں یقینی طور پر شکست ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر رام بھکت یہ جانتا ہے۔ عدالت جلد ہی اس کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ موریہ نے کہا کہ جس روز ہمارے پاس ایوان بالا میں طاقت ہوگی اس طاقت کا مثبت استعمال کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔ موریہ نے کہا کہ اگر ایودھیا میں وسیع رام مندر تعمیر ہوتا ہے تو یہ وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل 'مہنت سری رام چندر داس پرم ہنس اور ان کارسیوکوں کے لیے حقیقی معنوں میں خراج ہوگا جنہوں نے اس مقصد کے لیے اپنی زندگیاں قربان کردی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ترمیمی بل سے بی جے پی کا ووٹ بینک متاثر ہوگا موریہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد بل پیش کرتے ہوئے کسی کو بھی ہراساں کرنا نہیں ہے'۔ بحیثیت ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اترپردیش میں کوئی فرضی مقدمہ درج نہیں ہوگا اور کسی کو بھی غیر ضروری طور پر ہراساں نہیں کیا جائیگا ۔لیکن اگر کوئی ایس سی، ایس ٹی کو ہراساں کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا ۔ انتخابی تیاریوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر بوتھ پر 51 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔واضح رہے کہ موریہ پھولپور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |