English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ہتھیار کا کامیاب تجربہ

share with us

راجستھان:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ڈی آر ڈی او نے بھارت کو ایک کامیاب اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ہتھیار کا تحفہ دیا ہے، جو بھارتی فوج کی طاقت میں سنگ میل تصور کیا جارہا ہے۔ملک میں تیار اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ ویپن (ایس اے اے ڈبلیو) کے آزمائشی پرواز کا تجربہ راجستھان میں واقع فضائیہ کی چندن رینج سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ایس اے اے ڈبلیو ایک ایسا ہتھیار ہے جو طویل فاصلے تک ہدایت کرنے والا انٹی ایئر کرافٹ ہتھیار ہے۔ سنہ 2017 میں ایس اے اے ڈبلیوں کا تین بار کامیاب تجربہ کیا گیا۔اسلحے کے اس نظام  کو دفاعی میزائل سے مربوط کیا گیا ہے اور آزمائشی پرواز کے دوران اس سسٹم نے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے مختلف حالات میں اس کی پرواز کے تین آزمائشی تجربے 16 سے 18 اگست 2018 کے درمیان کیے گئے تھے اور ان تینوں آزمائشی پروازوں میں مکمل کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں۔مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او ، فضائیہ (آئی اے ایف) اور ہندوستان ایروناٹکس لیمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو اس آزمائشی پرواز کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اس آزمائشی پرواز کا مقصد ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس ہتھیار کو بنانے کی منظوری حکومت نے سنہ 2013 میں ڈی آڑ ڈی او کو دی تھی، جس کا کامیاب تجربہ سب سے پہلے مئی 2016 میں کیا گیا تھا، جبکہ اسی کا دوسرا کامیاب تجربہ اسی برس نومبر میں کیا گیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا