English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو پی اے کی غلط پالیسیوں کے سبب معاشی عدم استحکام پیدا ہوا:ارون جیٹلی

share with us

نئی دہلی:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں معاشیات مستحکم ہونے کی ایک بڑی وجہ واجپئی دور حکومت کی داشنمندانہ پالیسیاں تھی۔بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نے اتوار کے روز کانگریس پر نکتہ چینی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 کی یو پی اے حکومت کو سال 1991 سے 2004 میں لیے گئے معاشی فیصلوں کا خاطر خواہ فائدہ ملا۔ جبکہ اس وقت عالمی بازار کی صورتحال بھی بہتر تھی۔ 

اپنے بلاگ میں ارون جیٹلی نے مزید لکھا کہ یو پی اے حکومت کے وقت مانگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھارت کی معاشیات کو مزید بہتر کیا جا سکتا تھا لیکن  کانگریس اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ بلکہ یو پی اے نے بینکوں کو بنا روک ٹوک قرض دیا جس سے بینکنگ سسٹم خطرے میں آگیا تھا۔  واضح رہے کہ جیٹلی کا بیان اس وقت سامنے آیا جب جی ڈی پی پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق یو پی اے کے دور حکومت میں شرح نمو اوسطاً 8.1 رہی جبکہ این ڈی اے میں یہ شرح 7.3 رہی۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 14-2004 سے تک ملک کی شرح نمو سب سے زیادہ رہی۔ کانگریس نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے دور حکومت میں معیشت صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مدت کار میں معیشت اور انتظام دونوں ہی صحیح ہاتھوں میں تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا