English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ کے بعد گوا پر بھی منڈلا رہا ہے سیلاب کا خطرہ

share with us

گوا:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اگر گوا میں ماحولیاتی محاذ پر احتیاطی تدابیر نہیں برتی گئیں تو کیرلہ جیسا سیلاب گوا میں بھی آسکتا ہے۔ماہر معاشیات مدھو گاڈگل کا کہنا ہے کہ دیگر ریاستوں  کے طرز پر گوا میں بھی لوگ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر ماحولیات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ یہ طرز عمل گوا کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتا ہے ۔گاڈگل نے کہا 'ماحولیاتی تحفظ میں لاپرواہی کا سب سے زیادہ اثر مشرقی گھاٹ پر پڑ رہا ہے، کیرالا میں جس طرح کے گھاٹ ہیں اس طرح کے گھاٹ گوا میں نہیں ہیں لیکن ماحولیاتی لاپرواہی گوا کو بھی تباہ کرسکتی ہے'۔ماحولیاتی لاپرواہی کی اصل وجہ مدھو گاڈگل لوگوں کی بے انتہا لالچ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں جسٹس ایم بی کمیشن تشکیل دی تھی۔ اس کمیشن نے اپنے رپورٹ میں کہا کہ غیر قانونی کان کنی سے ملک کو 35000 کرڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے'۔حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے گاڈگل نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی ٹیکس لاگو کرنے میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت گرین ٹربیونل کو مؤثر انداز میں کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔واضح رہے کہ گاڈگل نے گوا کے ماحولیات پر وسیح تحقیق کی ہے اور کان کنی کے اعداد و شمار بھی جمع کیے ہیں ۔یہاں یہ بات کہنا ضروری ہے کہ گاڈگل مشرقی گھاٹ پر تشکیل پینل کے سرباراہ ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے 2011 میں ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔   

  •  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا