English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصیبت میں دو لڑکیوں نے مانگی دوست سے مدد، 11 ساتھیوں کے ساتھ دوست نے مل کر کی عصمت ریزی ،پولس نے سبھی کو کیا گرفتار

share with us

جھارکھنڈ:20؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)لوہر دگا کے صدر تھانہ علاقے میں دو نا بالغ طالبات  کے ساتھ 16 اگست کی رات ہوئی اجتماعی عصمت دری معاملے میں شامل پولیس نے سبھی 11 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ لوہر دگا ایس پی نے پریس کانفرنس کر کے معاملے کی جانکاری دی۔ایس پی نے بتایا کہ 16 اگست کی رات کو دو نابالغ طالبات کے ساتھ اجتماعی عصمت دری  کا معاملہ انجام دیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزموں کے ذریعے متاثرین کا موبائل بھی چھین لیا گی اتھا۔ 17 اگست کو متاثرہ لڑکیوں کے بیان درج کئے گئے۔ معاملے کو لیکر لوہر دگا پولیس کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس کی تشکیل کی گئی۔ اس ٹیم نے واقعے میں شامل سبھی 11 ملزمیں کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ لڑکیوں سے چھینا گیا موبائل ملزمین کے گھر سے برآمد کر لیا۔

   16اگست کو جمعرات کو صدر تھانہ علاقے میں دونوں متاثرہ لڑکیا اپنے پڑوسی کے ساتھ بائک سے گھومنے آئی تھیَ اس کے بعد ریلوے پل کے نیچے جمع پانی میں بائک بند ہوگئی جو اسٹارٹ نہیں ہوئی۔ تب متاثرین نے اپنے دوست کو فون کرکے مدد کیلئے کہا تو اس کے دوست کے ساتھ مدد کیلیے 11 لڑکے پہنچے جو دونوں لڑکیوں کو سنسان جگہ پر لے گئے اور سبھی نے باری ۔ باری سے دونوں نابالغ طالبات کے ساتھ  ریپ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا