English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوڈاپلامیں لینڈ سلائڈنگ سے پھنسے تین مزدوروں کو بچالیا گیا ہے

share with us

 

سلیا 19؍اگست 2018(فکروخبر نیوز) میڈی کیری اور سمپاجے کے درمیان لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں پھنسے تین مزدوروں کو ریسکیو ٹیم کی جانب سے بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ان تینوں کا تعلق شمالی ہندوستان سے بتایا جارہا ہے جو ایک ربڑ کی کمپنی میں مزدوری کیا کرتے تھے۔ این ڈی آر ایف ، پولیس اور رضاکاروں کی مدد سے انہیں ریلیف سینٹر لایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بھوک او رپیاس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ کمزور ہوگئے تھے۔ ریلیف سینٹر ہی میں انہیں طبی امداد بھی فراہم کی گئی ۔ 

ایم پی نلن کمار ، یوٹی قادر ، دیش پانڈے اور ڈپٹی کمشنر نے کیامتأثرہ علاقوں کا دورہ 

ایم پی نلن کمار کتیل ، یوٹی قادر ، دیش پانڈے ، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے مأثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد حالات کا جائزہ لیا اور وہاں خوف وہراس میں مبتلا افراد سے بات چیت کی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس باڑ کی وجہ سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے جس کو برداشت کرنے کی ان کے اندر سکت نہیں ہے۔ان کے گھر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کا اب کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا