English   /   Kannada   /   Nawayathi

غلط ہاتھوں میں ہے ملک کی معیشت: پی چدمبرم

share with us

نئی دہلی:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مودی حکومت پر اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت کی کامیابیوں کو کمتر ظاہر کرنے کا الزام لگایا ہے اور مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر زوردار حملہ بولا۔  کانگریس پارٹی دفترمیں پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا،’’مودی حکومت کی اس کامیابی کے پیچھے سچائی یہ ہے کہ حکومت نے اعداد و شمار بتاتے وقت سال05- 2004 کی بجائے12- 2011 کر دیا ۔جبکہ 2004 سے 2009 تک منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے -1 حکومت کی مدت کار تھی‘‘۔  چدمبرم نے مودی حکومت کی طرف سے پیش اعداد و شمار میں کی گئی دھاندلی کا راز کھولتے ہوئے کچھ اعداد و شمار پیش کئے، انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اے -1 کی حکومت میں جی ڈی پی میں اوسطاً اضافہ کی شرح 5.68 فیصد تھی، چدمبرم نے کہا کہ وہیں یوپی اے -1 میں منموہن سنگھ کی حکومت نے 8.36 فیصد کی سالانہ ترقی کی شرح حاصل کی تھی۔  سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت نے اپنے دوسرے دور اقتدار میں 7.68 فیصد کی ترقی کی شرح حاصل کی تھی، انہوں نے کہا کہ جس وقت منموہن سنگھ کی حکومت نے یہ اضافہ کی شرح حاصل کی تھی اس وقت پوری دنیا کی معیشت میں مندی چھائی ہوئی تھی، چدمبرم نے کہا اس وقت کی منموہن سنگھ حکومت میں 2005 سے 2008 کے درمیان اچھی ترقی درج کی گئی تھی۔  چدمبرم نے مزید کہا کہ مودی حکومت میں معیشت اور نظام صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور میں معیشت اور نظام دونوں ہی صحیح ہاتھوں میں تھا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ممتاز ماہرین اقتصادیات کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن یہ حکومت انہیں ڈھونڈ نہیں پائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا