English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لئے جاپانی ٹیکنالوجی کا سہارا لے گی ، جانئے کیا

share with us

جدہ:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت عازمین حج کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے اور اب ان میں ایک ایسی سہولت کا اضافہ ہونے جا رہا ہے کہ سن کر عازمین حج کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی حکومت جاپان کے کیپسول ہوٹلوں کی طرز پر عازمین حج کے لیے سلیپ پوڈز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر سعودی فلاحی تنظیم ’دی حاجی اینڈ معتمر گفٹ چیئرٹیبل ایسوسی ایشن‘ 18سے 24سلیپ پوڈز عازمین حج کے لیے عطیہ کر رہی ہے جو منیٰ میں نصب کیے جائیں گے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو آئندہ برس ان کی تعداد بڑھا کر 200سے زائد کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ سلیپ پوڈز فائبر گلاس سے بنے ہوئے ہیں جن کی لمبائی لگ بھگ تین میٹر اور اونچائی ایک میٹر ہے۔ ان میں سونے کے لیے ایک گدا اور چادریں میسر ہوں گی۔ یہ پوڈز ایئرکنڈیشنڈ ہوں گے جن میں عازمین حج آرام کر سکیں گے۔ جگہ کی کمی کے باعث ان پوڈز کو اوپرتلے بھی رکھا جا سکے گا۔ فلاحی تنظیم کے سربراہ منصور العامر کا کہنا تھا کہ ”ہم ہمہ وقت عازمین حج کے بارے میں سوچتے ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں کیسے فراہم کر سکتے ہیں تاکہ وہ فریضہ¿ حج آسانی سے ادا کر سکیں۔“رپورٹ کے مطابق یہ پوڈز ان عازمین کے لیے ہوں گے جو غریب ہیں اور ہوٹلوں میں کمرہ بک کروانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ ان پوڈز میں کسی عازم حج کو تین گھنٹے کے لیے آرام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد اگلے حاجی کو سونے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ پوڈز جاپان سے درآمد کیے گئے ہیں اور ایک پوڈ کی قیمت 1ہزار 114ڈالر (تقریباً 1لاکھ 37ہزار روپے)ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا