English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں کچرا چننے والے کروڑ پتی شخص کی دھوم،ویڈیو وائرل ہوگئی 

share with us

ابتدا میں گھروالے میرے اس عمل پر شرمندہ تھے اب وہ بھی اس کام کے عادی ہوگئے ، ذونگ


بیجنگ:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)چین میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو کروڑ پتی ہونے کے باوجود سڑک ے کچرا چنتا ہے۔چین کے شہرChongqingسے تعلق رکھنے والا52سالہZhong Congrongنامی کروڑ پتی شخص گذشتہ تین سالوں سے سڑک سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور روزانہ اپنے اطراف کی سڑکوں سے کچرا اٹھاتے نظر آتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابقZhong نے ایک چینی خاتون پروفیسر کو ساحل پر کچرا اٹھاتے ہوئے دیکھا اور اس سے متاثر ہوکر اس نے بھی سڑکوں سے کوڑا اٹھانا شروع کردیاجبکہ ذونگ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں گھروالے بھی ان کے اس عمل پر شرمندہ تھے لیکن اب اس کام کے عادی ہوگئے اور اب زونگ کی بیوی بھی ان کے مشن میں آگے آگے ہیں جبکہ چینی کروڑ پتی نے اپنی کمپنی میں بھی کچرا پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یوں دولت مند ہونے کے باوجود سڑک سے کچرا اٹھاتے چینی شخص کی تصاور و ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جسے دیکھ کر لوگ انہیں سراہ رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا