English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار فوج پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

share with us

 

واشنگٹن:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)امریکہ نے میانمار کے چار عسکری اور پولیس کمانڈر اور دو فوجی یونٹ پر روہنگیاں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے پابندی عائد کیا ہے۔امریکہ کی 'ٹریجری انڈر سیکریٹری فار ٹرریزم اینڈ فینانشل انٹیلجنس' کی ترجمان سیگل ماندیلکر نے کہا کہ ''برما کی سیکورٹی فورسز نے روہنگیاں مسلمانوں پر کے ظالم و زیادتی کیے ہیں، جن میں سے عورتوں کا جنسی تشدد، قتل عام، جیسے کئی جرائم شامل ہیں۔''انہوں نے مزید کہا کہ ''ان جرائم کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے میانمار کے کچھ یونٹ اور رہنماؤں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قصوروار ٹہرایا جاسکے۔''اس فیصلے کے تحت پابندی کیے جانے والے اشخاص کے امریکی اثاثوں کو ضبط کر لیا جائے گا، ان پر امریکی  تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی، اور ان کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر چہ روہنگیا بحران پر امریکہ کا یہ اب تک سب سے سخت فیصلہ ہے۔ البتہ پابندی کی فہرست میں میانمار کے اعلیٰ افسر شامل نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روہنگیاں بحران سے نمٹنے کے لیے کافی سستی کا مظاہرہ کیا۔انسانی حقوق کی تنظیم 'ہیومن ریٹس واچ' کا اس فیصلے پر کہنا تھا کہ ''دیر آید درست آئد۔''انہوں نے فہرست سے میانمار فوج کے علیٰ افسران کو برخاست کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔ اور کہا ہے کہ ''یہ بلکل ناممکن کی صورت حال ہے کہ یہ اعلیٰ افسران روہنگیا مسلمانوں پر ہورہے مظالم سے بےخبر تھے۔'' 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا