English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھتیس گڑھ ڈینگو کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ ،ریاست میں 20 لوگوں کی موت،دو دنوں میں نکل آئے 60 مریض

share with us

چھتیس گڑھ:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ اب تک ریاست میں ڈینگو سے تقریباً 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مریضوں کو بہترعلاج کے لئے ریاست کے سب سے بڑے میڈیکل کالج میکا ہارا میں لایا گیا ہے۔ یہاں میڈیکل تو دورمریضوں کو بیڈ تک نصیب نہیں ہوپارہا ہے۔ڈینگو کے مریضوں کو کسی طرح زمین پرلٹا کران کا علاج کیا جارہا ہے۔ یہ باتیں مریض کے اہل خانہ بتارہے ہیں۔ بھلائی کے کھرسی پارسمیت ریاست کے کئی اضلاع میں ڈینگواپنا پیر جما چکا ہے۔ حکومت اورمحکمہ صحت کے احکامات کے بعد بھی ڈینگوکے مریضوں کو علاج کے لئے رائے پورریفرکیا جارہا ہے۔تمام بندوبست کے بعد عدم سہولیات دیکھنے کومل رہی ہے۔ ایک اعدادوشمارکے مطابق دو دنوں میں اب تک 60 مریضوں کو رائے لایا جاچکا ہے۔ وہیں دو کی حالت بے حد نازک بنی ہوئی ہے۔ اس متعلق  میک ریج کے گھر کے فرد ببلو چوبے کا کہنا ہے کہ بھلائی سے وہ اپنے اہل خانہ کے دو مریضوں کو میکا ہارا لے کرآئے ہیں۔ دونوں ہی مریض ڈینگو سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھلائی میں ڈینگو کا اثر کافی زیادہ بڑھ گیا ہے، جس سے کوئی بچ نہیں پا رہا ہے۔ وہیں اسپتال میں مریضوں کو گلوکوزکی بوتلیں پکڑا کرزمین پرلٹا دیا گیا ہے۔ کوئی دیکھنے سننے والا نہیں ہے۔ اسپتال انتظامیہ سے پوچھے جانے پروہ اسٹاف کی کمی بتاکراپنا پلہ جھاڑ رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا