English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ ہر طرف تباہی کا منظر ، سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 370 سے پار کر گئی ،کئی ریاستیں مدد کے لئے آگے آئیں

share with us

کیرالہ:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع) کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے ہونے والی تباہ کاری ختم ہو نے کا نام نہیں لےرہی ،کیرالہ کے اضلاع میں بھاری بارش سے علاقوں کے علاقہ زیر آب ہیں ،سڑکیں مکمل طور پر تالاب بنی ہوئی ہیں ،کئی علاقوں میں راحت رسانی کی ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے تو کہیں فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوگوں کو نکالنے اورکھانے پینے کی اشیاء پہونچانےکا کام جاری ہے ،اونچے اونچے مکانات کی صرف چھت دکھائی دے رہی ہے اور اس پر کھڑے مدد کا اانتظار کر رہے لوگ

   تاحال 7 لاکھ افراد راحت کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں حالانکہ آج یہ راحت کی بات یہ ہے کہ صوبہ بھر کے لئے جاری کیا گیا ریڈ الرٹ ختم کر دیا گیا ہے۔صوبہ کے 11 اضلاع کے لئے آرینج الٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 2 اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری ہوا ہے۔ آرینج الرٹ والے اضلاع کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا امکان رہتا ہے جبکہ یلو الرٹ میں کچھ حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔

صدر رام ناتھ كووند نے کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم اور وزیر اعلی پنارائی وجين سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کی معلومات حاصل کی۔ كووند نے کیرالہ کے عوام كو یقین دلایا کہ بحران کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔وہیں پورے ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئے لوگوں نے بھی مدد کے لئے اپنے اپنے طور پر کوششیں بھی شروع کردی ہیں 

کل وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب سے متاثر کیرالہ کا دورہ کر ہوائی سروے کے بعد محض  500 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے تمام مہلوکین کے لواحقین کے حق میں پرائم منسٹر رلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے دینے اور شدید طور پر زخمی لوگوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی حکومت کے علاوہ کئی ریاستوں نے بھی کیرالہ کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ نے 25 کروڑ، مہاراشٹر نے 20 کروڑ، اترپردیش نے 15 کروڑ، اتراکھنڈ نے 5 کروڑ، تمل ناڈو نے 5 کرورڑ، گجرات نے 10 کروڑ، جھارکھنڈ نے 5 کروڑ، مدھیہ پردیش نے 10 کروڑ، اوڈیشہ نے 5 کروڑ، بہار نے 10 کروڑ، ہریانہ نے 10 کروڑ،دہلی سرکار نے 10 کروڑاور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 2 کروڑ کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا