English   /   Kannada   /   Nawayathi

،انڈر ولڈ ڈون داؤد ابراہیم کا ایک ساتھی لندن میں گرفتار

share with us

نئی دہلی:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)ممبئی دھماکہ کے ملزم  داؤد ابراہیم کے فائنانس مینیجر جابر موتی کو لندن پولیس نے ہوٹل ہلٹن سے گرفتار کیا ہے۔لندن پولیس نے اس معاملے کی پوری تحقیقات کرتے ہوئے جابر کا داؤد اور اس کے اہل خانہ سے مالی تعلق کو دریافت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی۔پاکستانی شہری موتی کو برطانوی حکومت کی طرف سے دس سال کا ویزا بھی ملا تھا۔

   تحقیقات کے مطابق جابر موتی کے مالی تعلقات داؤد ابراہیم کی اہلیہ،بیٹیوں اور داماد سے بھی ہیں۔موتی، داؤد ابرہیم کے پاکستان، برطانیہ، افریقہ، متحدہ عرب امارات میں پھیلے کاروبار میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

    ذرائع  کے مطابق داؤد کاروبار سے حاصل کردہ آمدنی کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق موتی داؤد ابراہیم کی برطانیہ منتقلی کی کوششوں میں بھی سرگرم تھا۔

   ذرائع کا کہنا ہے کہ جابر موتی کی گرفتاری داؤد ابراہیم کی مالی سرگرمیوں کے بارے  اہم معلومات دریافت کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔          

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا