English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت معاملہ: بی جےپی کے حملہ پر سدھو نے دیا اپنے انداز مین جواب

share with us

نئی دہلی:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)پنجاب میں کانگریسی حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ خان صاحب کو 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کی دوستی کے دعوت نامے پر ان کے حلف کی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا، ’’جو لوگ میری مذمت کرتے ہیں، وہ طویل زندگی جئیں ۔ ضروری نہیں ہے کہ میں بھی ایسا ہی بولوں۔

  انہوں نے کہا ’’ہم ہر روز ہی کھیل کے میدان پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمنٹری بھی کیا ہے۔ یہ ایک دوستی کا تقاضہ تھا اور اسے تنگ نظر ی سے نہیں دیکھا جانا چاہئے‘‘۔

   قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے عمران خان کے حلف برداری کی تقریب میں سدھو کے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان اور پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے گلے ملنے پر تنقید کی ہے۔ 

   بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، سدھو کانگریس کے معروف رہنما ہیں اور وہ پنجاب حکومت میں وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ سدھو نے پاکستان جانے کے لئے کیا کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے اجازت لی تھی اور اگر لی تھی تو کب لی تھی۔ اگر ایسی اجازت نہیں لی گئی تھی تو، کانگریس نے سدھو کے خلاف کیا اقدام کریگی ؟ انہوں نے سوال کیا کہ’’ آیا کئی بھارتی افراد کی موت کے ذمہ دار جنرل باجوہ کو گلے لگانا مناسب ہے‘‘۔

وہیں بی جے پی کے لیڈر اور ریاست کے سابق کابینہ وزیر انل جوشی نے آج کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے ، پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں بجانے سے پنجاب کے ریاستی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا ملک مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔انل جوشی نے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس سے مسٹر سدھو کو وزیر کے عہدے اور پارٹی سے برطرف کر کے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سدھو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ سستی شہرت حاصل اور خبروں کی سرخیاں بٹورنے کیلئے پاکستان چلےگئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر عمران خان نے سابق کرکٹر سنیل گواسکر اور کپّل دیو کو بھی دعوت دی تھی لیکن ان وطن پرستوں نے وہاں جانے سے منع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جن کو ملک کے عوام اور بی جے پی اور کانگریس جیسی اہم سیاسی پارٹیوں نے اتنا احترام دیا وہی سدھو پاکستان جاکر ملک کے بہادر جوانوں کو مارنے والے اور ہندمخالف سازش رچنے والے پاکستان کے آرمی چیف سے گلے مل رہے ہیں اور پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں بجا رہے ہیں۔ اس سے ان کا ملک مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ملک جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر غم میں ڈوبا ہوا تھا ، ایسے وقت میں مسٹر سدھو پاکستان جاکر ملک کے دشمنوں کے قصیدے پڑھ رہے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا