English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر:سماجی کارکن نریندر دبھولکر کا قاتل پانچ سال بعد گرفتار،ایک اب بھی ہے آزاد

share with us

مہاراشٹر:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر نریندر دبھولکر کے دو قاتلوں میں سے ایک کو مرکزی تفتیشی بیورو نے گرفتار کرلیا ہے۔سی بی آئی کے ایک افسر نے کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت سچن پرکاش راو آندورے کے طور پر کی گئی ہے جو اورنگ آباد کا باشندہ ہے۔افسر کے مطابق سچن ڈاکٹر دبھولکر پر گولی چلانے والے دو لوگوں میں سے ایک تھا۔ اس معاملہ کی ابھی تفتیش جاری ہے۔یہ گرفتاری دبھولکر (67) کی پانچویں برسی سے صرف دو دن پہلے ہوئی ہے۔ڈاکٹر دبھولکر کو 20اگست 2013کو ان کی پنے میں واقع رہائش گاہ پر گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔اتنی طویل مدت کے بعد سی بی آئی نے ان کے قاتلوں میں سے صرف ایک ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں مہاراشٹر کی اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ڈبھولکر کے قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ نریندر ڈبھولکر معروف سماجی جہد کار تھے انہوں نے پورے ملک بالخصوص مہاراشٹر میں توہم پرستی کے خلاف سخت مہم چلائی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا