English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: 35 سال سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، اسپتال منتقل

share with us

ریاض:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں ایک گھر سے 35 سال سے رسیوں اور زنجیروں میں باندھے ایک ذہنی مریض شخص کو بازیاب کرانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہےحکام کا کہنا ہے کہ زنجیروں میں جکڑا شخص ذہنی اور نفسیاتی مریض ہے اور اس کے اہل خانہ نے اسے دوسروں کو تکلیف پہنچانے کے ڈر سے گھر میں زنجیروں میں باندھ رکھا تھا۔سعودی وزارت لیبر سماجی بہبود کے جازان میں عہدیدار انجینیر احمد القنفذی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ ھروب گورنری میں دیار الصھالیل کے مقام پر ایک گھر میں برسوں سے ایک شخص کو قید رکھنے کی اطلاع ملی۔ گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو بازیاب کرایا گیا اور اسے اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔ اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ وہ ذہنی اور نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ تاہم اسپتال میں حکومت کی زیرنگرانی اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔القنفذی نے کہا کہ مذکورہ شخص کی عمر 35 سال سے زاید ہے۔ اس کے اہل خانہ نے اسے گھر میں باندھ کر رکھنے کا یہ جواز پیش کیا ہے کہ اگر وہ اسے کھلا چھوڑتے تو وہ گھر میں موجود کسی بچے یا پڑوسیوں کو نقصان پہنچا سکتا تھا۔حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نفسیاتی مریض کو زنجیروں میں جکڑنے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں مگر اسے گھریلو تشدد میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا